ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل میں ناریل توڑنے کے دوران کسان درخت سے گر کر ہلاک

بھٹکل میں ناریل توڑنے کے دوران کسان درخت سے گر کر ہلاک

Fri, 18 Jun 2021 19:11:00    S.O. News Service

بھٹکل 18 جون (ایس او نیوز) بھٹکل بدریہ کالونی کے قریب تگرگوڈ  میں  ایک کسان  ناریل توڑنے کے دوران درخت سے گرکر ہلاک ہوگیا جس کی شناخت راما گونڈا  (30) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ جمعہ کی دوپہر قریب ڈھائی بجے پیش آیا۔

بتایا گیا ہے کہ راما گونڈا ناریل توڑنے کے لئے درخت پر چڑھا تھا، ناریل توڑنے کے بعد نیچے اُترنے کے دوران قریب میں گذرر ہی الیکٹرک تار غالبا ً درخت کو چھوگئی، جس کا شاک لگنے سے  وہ   درخت سے   نیچے گرپڑا۔ کافی بلندی سے نیچے گرنے کی وجہ سے  اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔

بھٹکل  ٹاون پولس تھانہ میں  اس تعلق سے  مہلوک کے بھائی مادیو سومیا گونڈا نے  شکایت دی ہے، پولس چھان بین کررہی ہے۔


Share: